بھارتی فلم’’عبیر گلال‘‘ کیلئے بےحد دباؤ میں تھا، فواد خان کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ناموراداکار فواد خان نے کہاہے کہ وہ بھارتی فلم’’ عبیر گلال‘‘ کیلئے وہ بےحد دباؤ میں مبتلا تھے۔
فواد خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی نئی بھارتی رومانوی فلم’ ’عبیر گلال‘‘ کرنے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سینما میں شدت، سنجیدگی اور پرتشدد موضوعات کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور ایسے میں ایک ہلکی پھلکی اور سادہ رومانوی فلم کی بےحد ضرورت محسوس ہوتی ہے۔
فوادخان نے کہاکہ ان کی اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی یہ فلم ایک’’پیلٹ کلینزر‘‘ ہے جیسے سادہ اجزاء سے بنی وہ غذا جس میں ہر ذائقہ الگ محسوس ہو۔
فلم میں فواد خان کے ساتھ بھارتی اداکارہ وانی کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں، تاہم اس فلم کو ریلیز کے حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑاہے،اس حوالے سے فواد خان کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم کی ریلیز کو لے کر پریشان تھے اور ان پر بےحد پریشر تھا۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکاروموسیقارتعبیرعلی نے نیا گانا ’’حال اپنا‘‘سیلاب زدگان کے نام کردیا
یاد رہے کہ فواد خان اور وانی کپور کی فلم’’ عبیر گلال ‘‘پاکستان اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی غیر ملکی ممالک میں 12 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیزہورہی ہے ،تاہم بھارت میں اس فلم کو ریلیز نہیں کیا جارہا۔