ایڈیشنل آئی جی موٹر وے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی

Sep 10, 2021 | 21:46:PM
ایڈیشنل آئی جی موٹر وے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایڈیشنل آئی جی موٹر وے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فتح جنگ انٹرچینج پر ایک گاڑی ٹوکن کیلئے کھڑی تھی کہ اس کے پیچھے ایک سفید رنگ کی گاڑی آ کر رکتی ہے ،اس کے بعد ایڈیشنل آئی جی موٹروے پولیس سجاد افضل آفریدی کی گاڑی آ کر رکتی ہے، اس دوران ملزم اپنے گاڑی کو پیچھے کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی کو ٹکر مارتے ہیں جس پر ایڈیشنل آئی جی کے بھائی نعمان افضل آفریدی گاڑی سے باہر آتے ہیں، ان کے گاڑی سے نکلتے ہی ملزم فائرنگ کردیتے ہیں اور موقع سے فرار ہو جاتے ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے چار ملزموں کو فائرنگ کے شبہ میں حراست میں لے لیا ہے،پولیس کی ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔
یاد رہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ایڈیشنل آئی جی سجاد افضل آفریدی شدید زخمی جبکہ ان کے بھائی نعمان افضل آفریدی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فائرنگ واقعہ میں زخمی ایڈیشنل آئی جی موٹروے کا آپریشن کامیاب، آئی سی یومنتقل