فائرنگ واقعہ میں زخمی ایڈیشنل آئی جی موٹروے کا آپریشن کامیاب، آئی سی یومنتقل

Sep 10, 2021 | 20:58:PM
فائرنگ واقعہ میں زخمی ایڈیشنل آئی جی موٹروے کا آپریشن کامیاب، آئی سی یومنتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ایڈیشنل آئی جی سجاد افضل آفریدی کا آپریشن کامیابی سے مکمل ہو گیاان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی موٹروے شدید زخمی جبکہ ان کے بھائی جاں بحق ہو گئے ، جس پر ایڈیشنل آئی جی سجاد افضل آفریدی کوپمز ہسپتال منتقل کیا گیا، ہسپتال ذرائع کاکہناہے کہ سجاد افضل آفریدی کا آپریشن کامیاب رہا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے،ایڈیشنل آئی جی کو آپریشن کے بعد آئی سی یو منتقل کردیاگیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ فائرنگ واقعہ میں جاں بحق نعمان افضل آفریدی چیف اکنامسٹ خیبرپختونخواتھے ،نعمان افضل آفریدی آج ہی کورس مکمل کرکے فارغ ہوئے تھے ،فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق نعمان افضل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے تھا،وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے پمز ہسپتال میں ایڈیشنل آئی جی کی عیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: ایڈیشنل آئی جی موٹروے گاڑی پر فائرنگ سے زخمی، بھائی جاں بحق