پنجاب : سرکاری  سکولوں میں12ہزار ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا فیصلہ

Oct 10, 2025 | 11:58:AM
 پنجاب : سرکاری  سکولوں میں12ہزار ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں مزید ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ساڑھے 12 ہزار کے قریب ایس ٹی آئیز کی بھرتی کا اشتہار اگلے ہفتے دیا جائے گا، پہلے سے کام کرنے والے انٹرنز ٹیچرز کے کنٹریکٹ میں 8 ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب مستقبل میں کوئی مستقل ٹیچر نہ رکھنے پر غور کر رہا ہے، محکمہ کی جانب سے ٹیچر انٹرنز کا پول بنا کر ضرورت پڑنے پر ٹیچر رکھے جائیں گے۔

مزید 12 ہزار 500 ٹیچرز کے بعد انٹرنز کی تعداد 25 ہزار ہو جائے گی، محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ٹیچر انٹرنز کو تنخواہ ماہانہ بنیاد پر دی جائے گی۔

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ انٹرنز ٹیچر کو سبجیکٹ اسپیشلسٹ کی بنیاد پر سکولوں میں رکھا جائے گا، ٹیچنگ لائسنس سسٹم کے اجرا کے بعد ٹیسٹ پاس کرنے والے انٹرنز کو مستقل کرنے پر غور ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:پیرو کی صدر دینا بولوارٹے کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب