پیرو کی صدر دینا بولوارٹے کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب

Oct 10, 2025 | 11:51:AM
پیرو کی صدر دینا بولوارٹے کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی امریکی ملک پیرو کی صدر دینا بولوارٹے کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب ہو گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پیرو کی کانگریس میں آج صدر دینا بولوارٹے کے خلاف مواخذے کے لیے ووٹنگ ہوئی، صدر کے خلاف مواخذے کے حق میں 130 رکنی کانگریس کے 124 ارکان نے ووٹ دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق مواخذے کے لیے ووٹنگ سے قبل پیرو کی صدر کانگریس کے سامنے پیش نہ ہوئیں۔

یاد رہے کہ پیرو کی صدر پر جرائم کی روک تھام میں ناکامی اور عوامی احتجاج سے نمٹنے میں نااہلی کے الزامات لگائے گئے تھے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی 8 مرتبہ دینا بولوارٹے کو ہٹانے کی کوشش کی گئی تاہم تمام کوششیں ناکام رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اوباما کو کچھ نہ کرنے پر بھی نوبل امن انعام ملا، میں نے 8 جنگیں ختم کروائی ہیں: ٹرمپ