پاکپتن؛ ن لیگ کا ورکرزکنونشن میدان جنگ میں تبدیل، کھانے پر کرسیاں چل گئیں

Oct 10, 2023 | 00:09:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک شہزاد)مسلم لیگ (ن)کا ورکرز کنونشن میدان جنگ بن گیا،کھانے پر کارکنان آپس میں الجھ پڑے، چمچ اور کرسیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کی جانب سے پارٹی قائد کے استقبال کیلئے کارکنان کو متحرک کرنے کیلئے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے پاکپتن میں بھی شاندار کنونشن کا انعقاد کیا گیاتاہم لیگی رہنماؤں کی جانب سے عمرگرینڈ مارکی مین کرایا جانے والا ورکرکنونشن میدان جنگ بن گیا۔
پاکپتن میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن میں سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے شرکت کی اورقائد مسلم لیگ ن کی آمد پر تاریخی استقبال کی تیاریاںکا جائزہ لیا۔
مسلم لیگ کے قائدین کے خطاب کے دوران جنگ کا آغاز ہوا جو کافی دیر جاری رہا، کارکنان نے ایک دوسرے پر کھانے والے چمچ کرسیاں کا آزادانہ استعمال کیا، ذرائع کے مطابق کارکنان کھانے کی وجہ سے آپس میں الجھے ہیں ،کنونشن کروانے والے لیگی رہنماؤں پر یہ سوالیہ نشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ