پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Oct 09, 2023 | 19:34:PM
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) پاکستان میں حکام کے کریک ڈاؤن کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔

پیر کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 ہزار 4 سو روپے اضافے سے 2 لاکھ روپے پر آگیا۔

رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 7 سو 50 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 71 ہزار 4 سو 70 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، جو ایک ہزار 8 سو 49 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

پاکستان میں سیاسی اور معاشی غیریقینی صورتحال اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث سونے کی قیمت میں بھی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عوام محفوظ سرمایہ کاری کیلئے سونے کی خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں۔

غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث مافیا کیخلاف سخت کارروائی کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تیزی سے کمی واقع ہوئی۔

گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت ایک لاکھ 88 ہزار روپے فی تولہ تک گر گیا تھا تاہم اس میں دوبارہ اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آئی ایم ایف اور عالمی بینک کا سالانہ اجلاس، پاکستانی معاشی ٹیم مراکش پہنچ گئی

   پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت گزشتہ ماہ دو لاکھ 30 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی۔

یو اے ای میں بھی سونے کی قیمت میں 1.01 فیصد اضافہ ہوگیا، متحدہ عرب امارات میں 24 قیراط سونا 222 درہم سے بڑھ کر 224.25 درہم پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں کے حوالے سے کراچی میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں بلین کے نمائندوں سمیت صرافہ ایسوسی ایشن کے نمائندے شریک ہوئے۔

اس موقع پر حاجی ہارون چاند نے کہا کہ کل سے انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرکے سونے کا ریٹ جاری کیا جائے گا، اسرائیل فلسطین جنگ کے باعث آج عالمی طور پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔