’قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘وزیراعظم کا قوم سے خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں افتخار رامے) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں ، جیسا کے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہو ، قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں،ملکی سرزمین کے دفاع کے لیے ہم سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دشمن نے گذشتہ دنوں بزدلانہ اور شرمناک فعل کیا، بہادر افواج نے پیشہ وارانہ انداز میں دشمن کو جواب دیا،بھارت نے ہم پر جو بلا جواز جنگ مسلط کی،ہم نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کی پیش کش کی،بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنا کر ہمارے صبر کا امتحان لیا، ہم نے فیصلہ کیا کہ دشمن کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے۔
ان کا کہناتھا کہ پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا،بہادر جوانوں کا مقابلہ کون کرسکتا ہے،دشمن کو عیاں ہوگیا ہے،کوئی ہماری خودمختاری کو چیلنج کرے تو قوم سیسہ پلائی دیوار ہے،گھمنڈی دشمن نے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی،ہم نے ثابت کردیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی باوقار اور غیرت مند قوم ہیں،دشمن نے پاکستان کےخلاف کھلی جارحیت کی،افواج پاکستان نے دشمن کو پیشہ ورانہ انداز میں مؤثر جواب دیا،چند ہی گھنٹوں میں دشمن کی توپوں کو خاموش کرایا تاریخ اسے ہمیشہ یاد رکھے گی،دشمن کے فوجی اڈے ، اسلحہ کے انبار اور ائیر بیسز دیکھتے دیکھتے راکھ کا ڈھیر بن گئیں، آج کی فتح ہماری غیرت اور اصولوں کی فتح ہے،بھارت کے رافیل بھی اسے شکست سے نہ بچا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم کی دعاوں،مسلح افواج کی کوششوں سے اللہ رب العزت نے فتح دی،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا قوم کی طرف سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور ہوں،سروسز چیفس افسران سمیت تمام جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،اہم موقع پر ساتھ دینے کے لیے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کا بھی شکر گزار ہوں،فیک نیوز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والا ہمارا ذمہ دار میڈیا مبارک باد کا مستحق ہے،ہم نے ہر محاذ پر ذمہ دار ریاست کا مظاہرہ کیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جنگ بندی کی تجویز کا مثبت جواب دیا،امید ہےمقبوضۃ کشمیر کا مسلہ حل کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشکور ہوں،سعودی عرب ، یو اے ای ، ترکیہ ، قطر برطانیہ اور یو این سیکرٹیری کا شکریہ ادا کرتا ہوں،قابل اعتماد دوست چین کابھی ہم خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں،ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے پر چین کے صدر شی چن پنگ اور عوام کا مشکور ہوں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ کامل یقین ہے کہ اس کامیابی کے بعد ہم سب اپنی توانائیاں ملکی ترقی اور خوشحال کے لیے وقف کردیں گے،افواج پاکستان زندہ باد،پاکستان پائندہ باد۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان خطے میں امن کے لیے صدر ٹرمپ کا شکر گزار