وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، آؤٹر رنگ روڈ منصوبے پر تفصیلی بریفنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور کے جنوبی حصے کے لیے آؤٹر رنگ روڈ منصوبے پر اجلاس ہوا ۔
اجلاس کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پشاور کے جنوبی حصے کے لیے دوسری رنگ روڈ تقریباً 31 کلومیٹر طویل ہوگی،نئی رنگ روڈ پشاور کے جنوبی حصے کو کور کرے گی اور شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد دے گی ،منصوبہ ٹریفک کے مسائل کم کرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گا۔
بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ منصوبے کو تقریباً تین سال میں مکمل کرنے کی تجویز زیر غور ہے،آؤٹر رنگ روڈ منصوبے کی ابتدائی تخمینہ لاگت تقریباً 50 سے 60 ارب روپے متوقع ہے۔
وزیراعلی اعلی سہیل آفریدی نے اجلاس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے منصوبے میں موزوں انٹرچینجز شامل کی جائے،وزیر اعلیٰ نے منصوبے کی منصوبہ بندی مستقبل کی ضروریات اور شہری ترقی کو مدنظر رکھ کر کرنے کی ہدایت بھی کی۔
انہوں نے این ایچ اے سے رابطہ کر کے پشاور بس ٹرمینل پر انٹرچینج کے حصول کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی،بس ٹرمینل انٹرچینج کے ذریعے ٹریفک کو شہر میں داخل ہوئے بغیر براہ راست گزرنے کی سہولت میسر آئے گی،نئی رنگ روڈ پر بی آر ٹی ٹریک شامل کرنے کے امکان کا بھی جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : فروری 2026 میں اورسیزپاکستانیوں نے 3 ارب 28 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی ترسیلات وطن بھیجی؛سٹیٹ بینک