فروری 2026 میں اورسیزپاکستانیوں نے 3 ارب 28 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی ترسیلات وطن بھیجی؛سٹیٹ بینک
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اشرف خان ) سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)نے ترسیلات زر کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردی جس کے مطابق فروری 26 میں ترسیلات زر ماہانہ 5 فیصد کمی جبکہ سالانہ 5 فیصد اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک کی جان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فروری 26 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 3 ارب 28 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی ترسیلات وطن بھیجی،جنوری 26 میں ترسیلات زر 3 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی تھیں،فروری 2025 میں ترسیلات زر 3 ارب 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر موصول ہوئیں تھیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق فروری 26 میں سب سے زیادہ 69 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی ترسیلات یو اے ای سے موصول ہوئیں،فروری 26 میں سعودی عرب سے 68 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زرآئیں جبکہ برطانیہ سے 53.20 کروڑ ڈالر اور امریکہ سے 31.90 کروڑ ڈالر ترسیلات زر آئیں۔
رواں مالی سال 8 ماہ میں ترسیلات زر میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا،رواں مالی سال 8 ماہ میں ترسیالت زر 26 ارب 49 کوڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ مالی سال 8 ماہ میں ترسیلات زر 73 ارب 97 کروڑ 70 لاکھ ڈالر موصول ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : عیدالفطر کب ہو گی ، بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کی پیشگوئی آ گئی