پنجاب کے سکولوں کیلئے 4 ارب 8 کروڑ 87 لاکھ 50 ہزار روپے کا نان سیلری بجٹ جاری

Sep 07, 2026 | 19:34:PM
پنجاب کے سکولوں کیلئے 4 ارب 8 کروڑ 87 لاکھ 50 ہزار روپے کا نان سیلری بجٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب کے سکولوں کیلئے 4 ارب 8 کروڑ 87 لاکھ 50 ہزار روپے کا نان سیلری بجٹ جاری کردیاگیا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 36 اضلاع کیلئے نان سیلری بجٹ جاری کردیا،نان سیلری بجٹ پرائمری، ایلیمنٹری اور ہائر سیکنڈری سکولوں کیلئے مختص کیا گیا۔

36 اضلاع کے سکولوں کیلئے مجموعی طور پر 4 ارب 8 کروڑ 87 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کئے گئے،نان سیلری بجٹ نیشنل بینک کی متعلقہ اضلاع کی مین برانچز میں دستیاب ہوگا،جاری فنڈز سکولوں میں نان سیلری اخراجات اور NSB کے استعمال کیلئے مختص ہیں۔

لاہور کے سکولوں کیلئے نان سیلری بجٹ کی مد میں 16 کروڑ 17 لاکھ 84 ہزار روپے مختص کئے گئے جبکہ فیصل آباد کے سکولوں کیلئے 22 کروڑ 59 لاکھ 72 ہزار روپے کا نان سیلری بجٹ  مختص کیا گیا ہے ، اسی طرح راولپنڈی کے سکولوں کیلئے 14 کروڑ 20 لاکھ 87 ہزار روپے مختص کئے گئے جبکہ گوجرانوالہ کیلئے 12 کروڑ 91 لاکھ 67 ہزار، سیالکوٹ کیلئے 13 کروڑ 80 لاکھ 10 ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں،بہاولنگر کیلئے 16 کروڑ 71 لاکھ 28 ہزار، بہاولپور کیلئے 14 کروڑ 4 لاکھ 80 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔

نان سیلری بجٹ کی ادائیگی چیکس اور مقررہ شیڈول کے مطابق کی جائے گی،سکولوں کو جاری نان سیلری بجٹ مالی سال 2026-27 کے دوران استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان ہو گیا