پنجاب کے سکولوں میں پہلی ٹرم سکول بیسڈ اسیسمنٹ کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنیدریاض) پنجاب کے سکولوں میں پہلی ٹرم سکول بیسڈ اسیسمنٹ کا شیڈول جاری کردیاگیا،جماعت اول سے ہشتم تک پہلی ٹرم سکول بیسڈ اسیسمنٹ 18 ستمبر سے شروع ہوگی۔پہلی ٹرم سکول بیسڈ اسیسمنٹ 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔
سکول بیسڈ اسیسمنٹ کے لیے آئٹم بینک 14 ستمبر کو اپ لوڈ کیا جائے گا،سکول 14 سے 17 ستمبر تک آئی بی ایس سے امتحانی پیپرز تیار کریں گے،جماعت اول سے ہشتم تک پہلی ٹرم کے امتحانات سکولوں میں ہی ہوں گے،پہلی ٹرم اسیسمنٹ کے پیپرز ایس او پیز، سلیبس، پیپر پیٹرن اور ڈیٹ شیٹ کے مطابق تیار ہوں گے،پہلی ٹرم اسیسمنٹ کے پیپرز کی مارکنگ 18 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ہوگی،
سکولوں کو 4 اکتوبر تک طلبہ کے نتائج ایس آئی ایس پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،پہلی ٹرم اسیسمنٹ کے بعد 5 اکتوبر کو والدین کو رپورٹ کارڈز دیئے جائیں گے،5 اکتوبر کو سکولوں میں والدین اور اساتذہ کی میٹنگ بھی ہوگی،پنجاب بھر کے سکولوں میں پہلی ٹرم اسیسمنٹ کا یکساں شیڈول جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بے بس ماں کی کمسن بچے کے علاج کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل