افغانستان میں موجود دہشت گرددنیا بھرکیلئے خطرہ ہیں:عاصم افتخار

Mar 10, 2026 | 09:52:AM
افغانستان میں موجود دہشت گرددنیا بھرکیلئے خطرہ ہیں:عاصم افتخار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ طالبان رجیم نے 26 فروری کو پاکستان پر بلاجواز حملہ کیا،افغانستان سے دہشت گرددنیا بھرکیلئے خطرہ ہیں،افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔

عاصم افتخار  نے سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پاکستان میں خودکش حملے کر رہے ہیں،افغان دہشت گردوں کے حملے میں معصوم شہری شہید ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان رجیم دوحا معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہیں، پاکستان محفوظ اور پُرامن افغانستان چاہتا ہے ۔

عاصم افتخار  نے کہا کہ ہمسائے کی حیثیت سے پاکستان نے طالبان سے مذاکرات جاری رکھے، گزشتہ سال مذاکرات کے سلسلے میں کابل گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ترکیے پر میزائل حملے کے الزام کی تحقیقات کیلئے تیار ہیں:ایرانی صدر کا ترک ہم منصب سے رابطہ