ترکیے پر میزائل حملے کے الزام کی تحقیقات کیلئے تیار ہیں:ایرانی صدر کا ترک ہم منصب سے رابطہ

Mar 10, 2026 | 09:44:AM
ترکیے پر میزائل حملے کے الزام کی تحقیقات کیلئے تیار ہیں:ایرانی صدر کا ترک ہم منصب سے رابطہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ترکیے پر مبینہ میزائل حملے کے الزام کی تحقیقات کے لیے مشترکہ ٹیم تشکیل دینے کی پیشکش کر دی ہے، اس حوالے سے ایرانی صدر نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ ترکیہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائل ایرانی نہیں تھے، تاہم معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے ایران اور ترکیہ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کے لیے تہران تیار ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے گفتگو کے دوران بتایا کہ نیٹو کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ترکیہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک اور میزائل کو مار گرایا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ترک صدر نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر ایرانی صدر سے تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ نے افغانستان کو ''اسٹیٹ اسپانسر آف رانگ فل ڈیٹینشن'' قرار دے دیا

ترک صدر نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں عام شہریوں کے جانی نقصان پر بھی گہرے افسوس کا اظہار کیا۔