امریکہ نے افغانستان کو ''اسٹیٹ اسپانسر آف رانگ فل ڈیٹینشن'' قرار دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)امریکہ نے افغان طالبان رجیم کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے افغانستان کو “اسٹیٹ اسپانسر آف رانگ فل ڈیٹینشن” قرار دے دیا ہے
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جاری بیان میں کہا کہ آج میں افغانستان کو ناجائز طور پر لوگوں کو حراست میں رکھنے والی ریاست قرار دے رہا ہوں۔
مارکوروبیو نے کہا کہ طالبان بدستور پالیسی میں رعایتیں حاصل کرنے کیلئے دہشت گردانہ طریقے استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاافغان طالبان اس طرح کے ہتھکنڈوں سے عالمی دباؤ کو مزید بڑھا رہے ہیں اور یہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے۔
امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ طالبان کو چاہیے کہ وہ ڈینس کوائل اور محمود حبیبی سمیت افغانستان میں ناحق قید تمام امریکی شہریوں کو فوری طور پر رہا کریں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کے خلاف جنگ خاتمے کے قریب،ہم یقینی فتح کیلئے پُرعزم ہیں:امریکی صدر ٹرمپ