ایران بھی مکہ دفاعی معاہدے کا حصہ بن جائے گا: روسی وزیرخارجہ

Sep 08, 2026 | 09:35:AM
 ایران بھی مکہ دفاعی معاہدے کا حصہ بن جائے گا: روسی وزیرخارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک )روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ایران بھی مکہ دفاعی اتحاد کا حصہ بن جائے گا۔

 سرگئی لاوروف نے کہا کہ اگر مصر اور الجزائر مکہ معاہدے میں شامل ہوتے ہیں تو یہ بھی مثبت پیشرفت ہوگی اور یہ روس کی جانب سے پیش کیے گئے تصور کو عملی جامہ پہنانے سے متعلق بہت اچھا عملی قدم ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:9 دن تک ملبے تلے دبے 2افراد معجزانہ طور پر بچ گئے

 انہوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ایران بھی بلٓاخر مکہ دفاعی اتحاد کا حصہ بن جائے گا۔ 

واضح رہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ گزشتہ ماہ کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پایا تھا، جس کے تحت ایک ملک پر حملے کو تینوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔