ایران کے خلاف جنگ خاتمے کے قریب،ہم یقینی فتح کیلئے پُرعزم ہیں:امریکی صدر ٹرمپ

Mar 10, 2026 | 09:10:AM
 ایران کے خلاف جنگ خاتمے کے قریب،ہم یقینی فتح کیلئے پُرعزم ہیں:امریکی صدر ٹرمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ خاتمے کے قریب ہے،ہم یقینی فتح کیلئے پُرعزم ہیں،ایران کی 90 فیصد جنگی صلاحیت ختم کردی، ایران کے پاس اب فضائیہ ہے نہ بحریہ اور نہ ہی مؤثرمواصلاتی نظام موجود ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ری پبلکن ارکان سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی نہ کرتے تو ایران ایٹم بم بنا لیتا،ایران کی متبادل قیادت کا نام سوچ رکھا ہے لیکن ابھی نہیں بتاؤں گا ۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اب اتنا مضبوط اور بہتر ہے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا،امریکی فوج اتنی مضبوط ہے کہ اس کے قریب بھی کوئی نہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کےمیزائل لانچروں پر 2ہزار پاؤنڈ وزنی بم گرائے، ایرانی بحریہ کے 51 جنگی جہازوں کو تباہ کردیا ہے، ایران میں ڈرون بنانے کی تنصیبات کو نشانہ بنارہے ہیں،ایران کی میزائل سازی کی صلاحیت صرف10 فیصد رہ گئی ہے

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران میں ایسا لیڈرچاہتے ہیں جودنیا کے فائدے میں ہو، جنگ میں اپنی ٹائم لائن سے بہت آگے جارہے ہیں،ایران میں 47سال سے لوگوں کا قتل عام کیاجارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، یوے ای اور قطربہت اسمارٹ اور مضبوط ہیں، ایران نے تیل سپلائی متاثر کی تو سخت جواب دیں گے،مجھے100فیصد یقین ہے ایران امریکا پر حملہ کرنے والا تھا۔