نیافریم ورک تیار؛یورپ جانے کے خواہشمندوں کے لیے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک)یورپی ممالک جانے کے خواہش مند افراد کے لیے اہم خبر آگئی ۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق یورپی ممالک میں جون 2026 سے نئے پناہ گزین اور مائیگریشن کے معاہدے کا اطلاق شروع ہورہا ہے تاکہ نظام کو تیز، منظم اور موثر بنایا جا سکے۔
نئے فریم ورک کے تحت سرحدوں پر داخلے کی سخت جانچ پڑتال لازمی ہو گی اور پناہ کی درخواستوں کے فیصلے پہلے سے کہیں زیادہ تیز کیے جائیں گے تاکہ غیرقانونی طور پر رہنے والے افراد کی شناخت اور ان کا فیصلہ جلدی کیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پانچ بجے ہو گا، ایجنڈا جاری
بیورو آف امیگریشن کے مطابق معاہدے کا ایک کلیدی حصہ غیرقانونی طور پر رہنے والے غیریورپی یونین ممالک کے شہریوں کی ملک بدری کی شرح بڑھاتا ہے جس کے لیے نیا واپسی فریم ورک اور یورپی یونین کی سطح پر محفوظ ممالک کی فہرست ترتیب دی گئی ہے،اس کے تحت اگر کوئی قانونی راستے اختیار نہیں کرتا تو اسے فوری واپس بھیجا جاسکتا ہے۔