قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پانچ بجے ہو گا، ایجنڈا جاری

Jun 10, 2026 | 10:57:AM
قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پانچ بجے ہو گا، ایجنڈا جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص عظیم) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہوں گے جس کیلئے ایجنڈا جاری کردیاگیاہے۔
وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا،قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس دن ساڑھے 11 بجے طلب کیاگیاہےجبکہ اکنامک سروے 11 جون کو پیش کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں دو بل منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے،قومی اسمبلی اجلاس میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔اجلاس میں وقفہ سوالات کے علاوہ دو توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کیے جائیں گے،ملک میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے کیسز میں اضافے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا،کسٹمز گودام کوئٹہ میں آتشزدگی کے حالیہ واقعہ سے متعلق بھی توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ کی ڈاکٹرماہ نورکے علاج کے حوالے سے بڑی پیشرفت
قومی اسمبلی اجلاس میں دو بل بھی منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے،انٹر بورڈز کو آرڈینیشن کمیشن ترمیمی بل اور علاقہ دارالحکومت اسلام آباد نجی تعلیمی ادارے رجسٹریشن و انضباط ترمیمی بل ایجنڈے کا حصہ ہیں،اجلاس میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔