کوئٹہ کی ڈاکٹرماہ نورکے علاج  کے حوالے سے بڑی پیشرفت

Jun 10, 2026 | 10:08:AM
کوئٹہ کی ڈاکٹرماہ نورکے علاج  کے حوالے سے بڑی پیشرفت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابراہیم رند)تیزاب گردی کی شکار کوئٹہ کی ڈاکٹر ماہ نور کاکراچی کے ہسپتال میں علاج جاری ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق لیڈی ڈاکٹر کی آنکھوں، ناک، ہونٹ اور چہرے پر زخموں کا علاج جاری ہے،سندھ اور بلوچستان حکومت متاثرہ لیڈی ڈاکٹر اور ان کی فیملی سے رابطے میں ہے، ڈاکٹر ماہ نور کی فیملی بھی علاج سے مکمل مطمئن ہے
ڈاکٹرماہ نورکے علاج کے لئے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم متحرک ہے،پلاسٹک اور آئی اسپیشلسٹ ٹیم نے تفصیلی معائنہ کیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور کے چہرے کی پلاسٹک سرجنز نے معمولی گرافٹنگ کی،ان کی کوئی بڑی سرجری نہیں کی گئی اور نہ ہی سرجری ہوگی۔
 اسپتال ذرائع کے مطابق معمول کے مطابق پلاسٹک سرجن معمولی گرافٹنگ کرتے رہیں گے،ڈاکٹروں کی ٹیم نے گزشتہ روز ڈاکٹر ماہ نور کا تیسری بار مکمل معائنہ کیا تھا،معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں میں پلاسٹک سرجن اور انکھوں کے سرجن شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شہری کااغواء؛ڈی ایس پی نوید اظہر کا بیٹانائل خان گرفتار
اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور کے چہرے،انکھوں کے بیرونی حصے،ہونٹ اور ناک پر زخم ہیں ۔