وطن کوضرورت پڑی تومیں بھی جان قربان کرنے کیلئے تیارہوں، شہید لانس نائیک نور حسن کے والد کا عزم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) یوم دفاع و شہدائے،مادرِوطن پرقربان عظیم سپوتوں کوخراجِ عقیدت پیش کرنے کے دن پر ایف سی بلوچستان کے جوان لانس نائیک نورحسن کے والد گل حسن نے اپنے بیٹے کی شہادت پرفخرکا اظہار کیا اور کہا کہ اگروطن کوضرورت پڑی تومیں بھی اپنی جان قربان کرنے کیلئے تیارہوں۔
لانس نائیک نورحسن شہید کے والد گل حسن کا کہنا تھا کہ ایک شہید کا والد ہونا میرے لیے قابل فخرہے،پاکستان کی بقاء سے ہی ہماری بقا ہے۔
گل حسن نے کہا کہ بیٹے نے شہادت کے جذبے سے سیکیورٹی ادارے میں شمولیت اختیارکی اورشہادت کا اعلیٰ رتبہ پایا۔ میرا بیٹا لانس نائیک نورحسن ایک بہادر، دلیر اور نڈر فوجی تھا۔ اگروطن کوضرورت پڑی تومیں بھی اپنی جان قربان کرنے کیلئے تیارہوں۔
انہوں نے بتایا کہ شہیدلانس نائیک نورحسن کی آخری آرام گاہ پر لہرانے والا قومی پرچم ہرسال عید پرتبدیل کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: 3 سال میں+ 1,300 ڈاکٹروں نے اسرائیل چھوڑ دیا