شام کے وزیر خارجہ اعلیٰ سطح وفد کیساتھ پاکستان کا دورہ کریں گے

Aug 19, 2026 | 18:56:PM
شام کے وزیر خارجہ اعلیٰ سطح وفد کیساتھ پاکستان کا دورہ کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شام کے وزیر خارجہ اور امور تارکین وطن اسعد حسن الشیبانی 19 سے 20 اگست تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شام کے وزیر خارجہ کو دورے کی دعوت دی تھی، اسعد حسن الشیبانی کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا سرکاری وفد بھی اسلام آباد پہنچے گا۔

دورے میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوگی، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات سمیت علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور شام کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:ہاکی  ورلڈکپ؛میچ میں بھارت کا پلڑا بھاری پاکستان کیخلاف کتنے گولز کی برتری؟جانیے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: