بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں 21 فیصد اضافے کی تجویز

Jun 10, 2025 | 19:05:PM
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں 21 فیصد اضافے کی تجویز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بجٹ تقریر کے مطابق بی آئی ایس پی کے بجٹ میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 716 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

بی آئی ایس پی کے تحت کفالت پروگرام کو ایک کروڑ خاندانوں تک توسیع دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو مالی امداد فراہم کی جا سکے۔

اس کے علاوہ تعلیمی وظائف پروگرام کو بھی بڑھایا جا رہا ہے جس کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کی تجویز