غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کی تجویز  

Jun 10, 2025 | 19:01:PM
غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کی تجویز  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ میں غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کی تجویز ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کے بینک اکاؤنس منجمد کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کے جائیدادوں کی منتقلی پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اور جن اشیا پر ٹیکس اسٹمپ یا بار کوڈ نہیں ہو گا انہیں ضبط کر لیا جائے گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے۔ مالی سال 27-2026 میں کاربن لیوی 5 روپے فی لیٹر کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سولر پینلز لگانے والوں کیلئے بری خبر

ٹیگز: