کوئٹہ؛مسلح افراد نے 2بسوں سے 9مسافروں کو اغوا کرلیا

Jul 10, 2025 | 22:57:PM
کوئٹہ؛مسلح افراد نے 2بسوں سے 9مسافروں کو اغوا کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسی ترین) ژوب اور موسیٰ خیل کے سرحدی علاقے سرہ ڈاکئی پر قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے ناکہ بندی  کرکے دو بسوں سے 9مسافروں کو اغوا کرلیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رندکاکہنا ہے کہ قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کئے ہیں،تینوں مقامات پر سکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ عوام کی جان، مال اور املاک کی حفاظت کیلئے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

شاہد رند کا مزید کہنا تھا کہ  سر ڈھاکہ کے قریب بعض مسافروں کے اغوا کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،مسافروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ حمیرااصغرکی موت طبعی نہیں، قتل کیا گیا، پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ کو شکایت موصول