تحریک انصاف کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہیں ملی, جلسے کےنئےمقام کااعلان کردیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) تحریک انصاف کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہیں ملی۔ اب پی ٹی آئی نے اعلان کیا ہے کہ سہیل آفریدی کا جلسہ مزار قائد کے گیٹ پر ہو گا۔
وزیر اعلی سہیل آفریدی کس جلسہ کل باغ جناح نہیں مزار قائد کے گیٹ پر ہوگا۔ پی ٹی آئی کا اعلان
تحریک انصاف کا اتوار کو دوپہر دو بجے مزار قائد پر جلسے کا اعلان
تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے آج پریس کانفرنس کر کے بتایا ہے کہ سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کو باغِ جناح میں جلسہ کی اجازت نہیں دی۔ سندھ حکومت شروع سے جلسے کی اجازت کی یقین دہانی کرواتی رہی۔ تمام ضروری کارروائی مکمل کرنے کے باوجود اب تک اجازت نہیں دی گئی۔
حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ آج صبح بھی صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے یقین دہائی کروائی تھی کہ جلسے کے انتظامات شروع کریں، اجازت مل جائے گی۔ لیکن اب تک اجازت نہیں ملی۔
حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ پولیس نے باغ جناح میں جلسے کی تیاریاں رکوائیں۔ پولیس کی جانب سے جلسے کا سامان باغ جناح میں لے جانے سے روکا گیا۔ باغ جناح کے دروازے کو تالے لگا دیئے گئے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا، اب اگر سندھ حکومت جلسے کی اجازت دیتی ہے تو ساتھ میں الہ دین بھی دے۔ اتنے کم وقت میں جلسے کی تیاریاں کرنا ممکن نہیں ہے۔
حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی اتوار کو مزار قائد پر حاضری دیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ مزار قائد کے پبلک گیٹ کے باہر دوپہر دو بجے جلسہ کیا جائے گا۔