تیندوؤں کے حملوں پر انوکھا احتجاج، بھارتی رکن تیندوے سے مشابہہ لباس پہن کر اسمبلی پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹر کی ریاستی اسمبلی کے ایک رکن نے بدھ کے روز ریاستی اسمبلی میں اپنا مؤقف پیش کرنے کا ایک منفرد طریقہ اختیار کیا۔
جُنّر سے منتخب ایم ایل اے شرد سونوانے تیندوے کی کھال سے مشابہہ لباس پہن کر اسمبلی پہنچے تاکہ ریاست میں تندووں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرا سکیں۔
ان کا یہ احتجاج اس حادثے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا، جب ناگپور کے پردی علاقے میں ایک تندوے نے 7 افراد کو زخمی کر دیا جس کے بعد محکمۂ جنگلات نے اسے قابو کر لیا۔
#WATCH | Nagpur, Maharashtra: Junnar MLA Sharad Sonawane reaches the Assembly wearing leopard print clothes to protest against rising Leopard attacks.
— ANI (@ANI) December 10, 2025
He says, "An emergency should be declared for leopard attacks in the state. I have been raising this issue since 2014, but the… pic.twitter.com/tfUJVC9pam
صحافیوں کے سوال پر سونوانے نے کہا کہ ریاست میں تیندوؤں کے حملوں پر ایمرجنسی لگائی جانی چاہیے، میں 2014 سے یہ مسئلہ اٹھا رہا ہوں مگر حکومت اسے مسلسل نظر انداز کر رہی ہے‘۔
مسئلے کے حل کے لیے تجاویز دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اس حوالے سے ریسکیو سینٹر قائم کیے جائیں اور تیندوؤں کو پکڑ کر ان مراکز میں رکھا جائے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی آبادی شدید خوف میں زندگی گزار رہی ہے، اس لیے ریاست ایسے ریسکیو مراکز قائم کرنے چاہئیں جو 2 ہزار تیندوؤں کی گنجائش رکھتے ہوں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ’ریاستی ایمرجنسی‘ کا اعلان کرے اور کم از کم 2 ہزار تیندوؤں کو پکڑ کر مخصوص ریسکیو مراکز میں منتقل کرنے کا فوری آغاز کرے۔
یہ بھی پڑھیں:بابا وانگا کی 2026 کیلئے بڑی پیش گوئیاں سامنے آگئیں