بابا وانگا کی 2026 کیلئے بڑی پیش گوئیاں سامنے آگئیں

Dec 10, 2025 | 12:08:PM
بابا وانگا کی 2026 کیلئے بڑی پیش گوئیاں سامنے آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مشہورِ زمانہ نابینا نجومی بابا وانگا کی جانب سے سال 2026 کے لیے کی جانے والی پیشگوئیاں سامنے آگئیں۔
بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا نے دنیا بھر کے تاریخی اور افسوسناک واقعات سے متعلق کئی پیشگوئیاں کی تھیں۔
بابا وانگا کی پیدائش 1911 میں اور موت 1996 میں ہوگئی تھی، اس وقت ان کی عمر 85 برس تھی لیکن مرنے سے قبل وہ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے واقعات کی پیشگوئیاں کرگئی تھیں، ان میں سے ایک نائن الیون کی مبینہ پیشگوئی بھی تھی۔
بابا وانگا کی پرورش رومانیہ میں ہوئی ،تاہم  12 سال کی عمرمیں وہ بلغاریہ میں آنے والے مٹی کے ایک شدیدطوفان کی وجہ سے نابیناہوگئی تھیں،انہوں نے سال 5079 تک کی پیشگوئیاں کی تھیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس کے بعد دنیا ختم ہوجائے گی۔
نابینا بابا وانگا نے 2026 کے لیےجو پیشگوئیاں کی ان  میں ایک  تباہ کن قدرتی آفات کی حوالے سے  بھی ہے،باباوانگاکے مطابق 2026  میں بڑے پیمانے پر زلزلے، آتش فشاں اور موسم کی شدت زمینی رقبے کے 7 سے 8 فیصد حصے کو تباہ کردے گی۔
 یورپ میں ریکارڈ گرمی کی لہر، آسٹریلیا اور کینیڈا میں تباہ کن جنگلات کی آگ اور میانمار جیسی جگہوں پر آنے والے زلزلوں کے باعث بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کو دیکھتے ہوئے قدرتی آفات کی اس پیشگوئی نے بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے۔
بابا وانگا کا نام بڑھتے ہوئے عالمی تنازعات کی پیشگوئیوں کے ساتھ بھی منسلک ہے، جیسے ان کی 9/11 کی مبینہ پیشگوئی سچ ثابت ہوئی، اس کے علاوہ انہوں نے ورلڈ وار 3 کی پیشگوئی بھی کررکھی ہے اور اس حوالے سے 2026 اہم ہے۔
بابا وانگا کے مطابق 2025 سے انسانیت کا زوال شروع ہوجائے گا اور 2026 میں عالمی طاقتوں چین ، روس اور امریکا میں تنازعات پیدا ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر جتنی کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار
کچھ رپورٹس میں یہ بھی بتایاگیاہے کہ چین کی جانب سے تائیوان پر قبضے کی کوشش اور روس، امریکا کے درمیان براہ راست تصادم ہوسکتا ہے۔
بابا وانگا نے اس سال سے متعلق ایک پیشگوئی یہ بھی کی تھی کہ انسانوں کا دوسری مخلوق یا تہذیبوں کے ساتھ پہلی بار رابطہ ہوسکتا ہے،کچھ رپورٹس کے مطابق 2026 میں ایک بڑا خلائی جہاز زمین کے قریب آسکتا ہے، ایک وسیع خلائی جہاز زمین کی جانب بڑھ رہا ہے اور اسے Interstellar سے جوڑا جارہا ہے۔
بابا وانگا کی ایک پیشگوئی یہ بھی ہے کہ عالمی معیشت کے لیے2026 انتہائی مشکل ہوسکتا ہے،اس کے علاوہ باباوانگا کے مطابق مصنوعی ذہانت 2026 میں دنیا کے بڑے اور اہم شعبوں پر غلبہ حاصل کرلے گی جس سے نہ صرف ملازمت میں خلل پڑے گا بلکہ سنگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔