نئےوزیر اعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری۔اجلاس کا وقت تبدیل

Apr 10, 2022 | 09:03:AM
قومی اسمبلی ، فائل فوٹو
کیپشن: قومی اسمبلی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق نئے قائد ایوان کیلئے  اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کاغذات نامزدگی آج دوپہر 2 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سہ پہر3 بجے تک ہو گی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق نئے وزیراعظم کا الیکشن کل بروز پیر دوپہر2 بجے ہو گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نئے قائد ایوان کے چناؤ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    نئےوزیر اعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری۔اجلاس کا وقت تبدیل