موٹر سائیکل کے شوقین افراد کیلئے بری خبر ،یاماہا کا پاکستان میں پیداوار بند کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان )پاکستان میں معروف موٹرسائیکل کمپنی یاماہا نے مزید موٹر سائیکل کی پیداوار بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
یاماہا موٹر پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ کی جانب سے آفیشل بیان کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار کے باب کو بند کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں،کمپنی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم یاماہا کے سواروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یاماہا کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا،یاماہا موٹر سائیکل کے گاہکوں کو بعداز فروخت سروس جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔
یاماہا نے صارفین کو پرزے فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کراتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی:انٹر بورڈ کا بارہویں کامرس پرائیویٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان