کراچی:انٹر بورڈ کا بارہویں کامرس پرائیویٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زبیر راشد) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کامرس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن آمنہ جنید رول نمبر 51041 نے ٹوٹل 1100 میں سے 950 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کیے ہیں،کوکب محمد امین رول نمبر 51035 نے 946 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ بلقیس مجاہد 913 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 1964 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 1871 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جن میں سے 856 امیدوار کامیاب قرار پائے، اس طرح کامیابی کا تناسب 45.75 فیصد رہا،امتحانات میں 5 امیدوار اے ون گریڈ، 36 اے گریڈ، 118 بی گریڈ، 289 سی گریڈ، 370 ڈی گریڈ اور 34 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے جبکہ 4 امیدوار پاس ہوئے ہیں۔
کامرس پروایٹ کے نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیئے گئے
یہ بھی پڑھیں: چین کا پاکستانی طلبا و نوجوانوں کے لئے بڑا اعلان