لندن کا ہیّتھرو ایئرپورٹ ممکنہ خطرناک مواد کی اطلاع پر خالی کرا لیا گیا

Sep 09, 2025 | 09:09:AM
لندن کا ہیّتھرو ایئرپورٹ ممکنہ خطرناک مواد کی اطلاع پر خالی کرا لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  لندن کے ہیّتھرو ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 کے ایک حصے کو ممکنہ خطرناک مواد کی اطلاع پر مسافروں سے خالی کرا لیا گیا۔ اچانک ملنے والے اطلاع نے مسافروں اور عملے میں بے چینی پیدا کر دی۔

ایئرپورٹ کے ترجمان کے مطابق ٹرمینل 4 کا چیک اِن ایریا بند کر کے خالی کرا لیا گیا تاکہ ایمرجنسی سروسز صورتحال کو سنبھال سکیں۔ موقع پر فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی ادارے پہنچ گئے، جنہوں نے اس اقدام کو احتیاطی تدبیر قرار دیا۔

ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد مسافر ٹرمینل کے باہر موجود ہیں، جبکہ فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیمیں اندر سرگرم ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:دریائے راوی کے قریب طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی

ایئرپورٹ کے ترجمان نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ فی الحال ٹرمینل 4 کی طرف سفر نہ کریں  تاہم ایئرپورٹ انتظامیہ نے وضاحت کی کہ دیگر تمام ٹرمینلز بدستور معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں اور پروازوں کا شیڈول متاثر نہیں ہوا۔

لندن فائر بریگیڈ نے کہا کہ خالی کرایا جانا صرف ایک احتیاطی اقدام ہے ، مزید تحقیقات کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی کہ اطلاع کس حد تک درست تھی۔