تاندلیانوالہ میں اچانک بننے والے طوفانی بگولے سے تباہی،ویڈیوجاری

Sep 09, 2025 | 08:59:AM
تاندلیانوالہ میں اچانک بننے والے طوفانی بگولے سے تباہی،ویڈیوجاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں ٹھٹھہ جیون موضع کُر میں دریائے راوی کے قریب اچانک اٹھنے والے طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی۔

تفصیلات کےمطابق   تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں ٹھٹھہ جیون موضع کُر میں آج ہونے والی تباہی نے دل دہلا دیئے، دریائے راوی کے قریب اچانک اٹھنے والے طوفانی بگولے نے خوف طاری کردیا۔

 یہ بھی پڑھیں:طوفانی بارشوں  کے ایک ہی روز 4 سے 6  سپیل ، الرٹ جاری

 بگولے کی زد میں آکر گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، دروازے، کھڑکیاں اور گیٹ اکھڑ گئے جبکہ سولر پلیٹس کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ مکانات کو بری طرح متاثر ہونے کے ساتھ متعدد مویشی زخمی اور ہلاک ہو گئے اور ایک خاتون بھی زخمی ہوئی۔

  مقامی افراد کے مطابق یہ بگولہ انتہائی خوفناک تھا جو اچانک بستی پر آیا اور بڑے پیمانے پر نقصان کا باعث بنا۔