سعودی عرب 2024میں برقی گاڑیوں کی تیاری شروع کر دیگا

Sep 09, 2021 | 17:37:PM
سعودی عرب 2024میں برقی گاڑیوں کی تیاری شروع کر دیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی کار کمپنی لیوسڈ گروپ نے اعلان کیا ہے کہ 2024 میں سعودی عرب میں برقی گاڑیوں کی تیاری شروع کر دی جائے گی۔

العریبہ اردو کی کی ویب رپورٹ کےمطابق سعودی عرب میں معیار اور کوالٹی یقینی بنانے کے ادارے سعودی عرب سٹینڈرز آرگنائزیشن (ساسو)کے نائب سربراہ سعود العسکرکا کہنا ہے کہ لیوسڈ کمپنی نے سعودی عرب میں گاڑیوں میں برقی گاڑیوں کی فیکٹری لگانے کے لئے درخواست جمع کروا دی ہے۔لیوسڈ کمپنی میں زیادہ تر حصص سعودی عرب کے خود مختار مالیاتی فنڈ پبلک انویسٹمنٹ فنڈکی ملکیت ہیں۔ پچھلے ماہ کے دوران لیوسڈ کمپنی پہلی بار امریکی سٹاک ایکسچینج میں شامل ہوئی تھی اور اس کے حصص عوام کو خریداری کے لئے پیش کئے گئے تھے۔ سعودی انویسٹمنٹ فنڈ نے اس میں اولین دنوں میں سرمایہ کاری کر کے 62 فی صد حصص حاصل کر لئے تھے۔ سعودی فنڈ کو امریکی سٹاک ایکسچینج میں کمپنی کی لسٹنگ سے 22 ارب ڈالر کا منافع حاصل ہوا ہے۔لیوسڈ کمپنی اس سال ہی میں اپنی پہلی گاڑی لیوسڈ ائیر فروخت کے لئے پیش کرے گی، جس کی امریکا میں قیمت77 ہزار 400 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔کمپنی کے مطابق لیوسڈ ائیر ایک کلوواٹ آور میں4.5 میل کی رینج دے گی جو کہ ٹیسلا کی ماڈل ایس گاڑی سے زیادہ ہے۔ اس کے نتیجے میں گاڑی کی ٹوٹل رینج 517 میل تک ہے جو کہ ٹیسلا ماڈل ایس سے 26 فی صد زیادہ ہے۔سعودی ادارے ساسو کے مطابق کمپنی نے اپنی ایک گاڑی کو کوالٹی کے معیار کا سرٹیفیکیٹ دینے کے لئے کئی درخواستیں پیش کی ہیں جن پر کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات: وزیراعظم نے پارٹی کارکنوں کو اہم ذمہ داری سونپ دی