بلدیاتی انتخابات: وزیراعظم نے پارٹی کارکنوں کو اہم ذمہ داری سونپ دی

Sep 09, 2021 | 15:39:PM
بلدیاتی انتخابات: وزیراعظم نے پارٹی کارکنوں کو اہم ذمہ داری سونپ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلدیاتی انتخابات کے لئے پی ٹی آئی نے  تیاریوں کا آغاز کر دیا۔عمران خان  نے ملک بھر میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر چیف آرگنائزر سیف اللہ اور دیگر رہنما ملک گیر دورے کریں گے۔ دوروں کی ابتداء جنوبی پنجاب سے کی جائے گی۔ سینیٹر سیف اللہ خان نیازی 11 ستمبر کو بہاولنگر جائیں گے۔ جنوبی پنجاب کے دوروں میں جنوبی پنجاب صدر سینیٹر عون عباس بھی ہمراہ ہوں گے۔

دوروں میں سینیٹر سیف اللہ خان نیازی مقامی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ پی ٹی آئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ تنظیمی و انتظامی معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  تعلقات سے مایوس۔۔ماڈل گرل نے خود سے ہی شادی کر لی