بانی کی ہدایات کے مطابق آگے بڑھتے جائیں گے، اتحاد برقرار رہے گا:سلمان اکرم راجہ

Oct 09, 2025 | 20:38:PM
بانی کی ہدایات کے مطابق آگے بڑھتے جائیں گے، اتحاد برقرار رہے گا:سلمان اکرم راجہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق آگے بڑھتے جائیں گے، اتحاد برقرار رہے گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے صوبے میں اہم اصلاحات کیں، کارکردگی قابلِ ستائش ہے۔

انھوں ںے کہا کہ آئی ایم ایف نے بھی خیبرپختونخوا کی مالی کارکردگی کی تعریف کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو اپنا پرانا اور معتمد ساتھی قرار دیا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کے پی کابینہ میں نئی تقرریاں وزیراعلیٰ اپنی صوابدید سے کریں گے، مزمل اسلم وزیر خزانہ کے طور پر برقرار رہیں گے۔

جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ہے کہ خزانہ مزمل اسلم ہی سنبھالیں گے، پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو ختم کرنے کی ہدایت کی ہے، نئی کابینہ اور بیانیہ سہیل آفریدی پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت مستقل طور پر پاکستان کو کمزور کرنے پر لگا ہوا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار