بھارت مستقل طور پر پاکستان کو کمزور کرنے پر لگا ہوا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

Oct 09, 2025 | 19:19:PM
بھارت مستقل طور پر پاکستان کو کمزور کرنے پر لگا ہوا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے افواج پاکستان کے جوانوں کو جام شہادت نوش کرنے پر  زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ مستقل طور پر بھارت پاکستان کو کمزور کرنے پر لگا ہوا ہے، ہم خارجی اور اندرونی محاظوں پر ڈٹ کر کھڑے ہیں،یہ دہشت گرد اپنے بلوں سے نکل آئے ہیں،ریاست عملداری کو یہ چیلنج کر رہے ہیں،قانون کی بالادستی کو بھی یہ چیلنج کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فاروق ستار کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے جوانوں نے جو جام شہادت نوش کیا تو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں،10مئی کو کامیابی ملی لوگ مایوسی سے باہر نکلے،پورے پاکستان کے لیے دنیا نے اپنے دروازے کھولے، سکیورٹی اور معیشت ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہیں، بے روزگاری دہشتگردی کی طرح بڑا چیلنج بن گئی ہے،سیاسی جماعتوں کو ایک آواز پر ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرنی چاہیے۔ انہوں نےمزید کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ ایک بڑی کامیابی ہے،اسرائیل کی موت آئی تو اس نے قطر کا رخ کیا۔ فاروق ستار نے کہا کہ بے روزگاری، غربت ،مہنگائی پر ابھی تک پوری طرح سے قابو نہیں پاسکے،ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرنی چاہئےکراچی میں بھتے بھی شروع ہوگئے ہیں کڈنیپنگ بھی شروع ہو گئی ہے،اغوا برائے تاوان کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،کئی بڑے فیکٹریاں بند کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی