مسجدالحرام کے سینئر موذن شیخ عبدالرحمان انتقال کر گئے

May 09, 2021 | 11:00:AM
حرم مکی کے سینئر موذن انتقال کر گئے
کیپشن: حرم مکی کے سینئر موذن انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)حرم مکی کے سینئر موذن شیخ عبدالرحمان العجلان 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سینئر موذن شیخ عبدالرحمان العجلان قصیم کی عدالتوں کے سابق سربراہ بھی تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ عبدالرحمان العجلان نے کورونا وبا کے دوران بھی آن لائن تدریس جاری رکھی۔ 

و اضح رہے کہ شیخ عبدالرحمان نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد شرعی علوم پر اپنی توجہ مرکوز کی اور  خود کو مسجد الحرام میں تدریس کے لیے وقف کر لیا، وہ تقریباً 35 برس سے زائد عرصے تک مسجد الحرام میں درس دیتے رہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    مکہ مکر مہ میں بارش اور حرم شریف میں ژالہ با ری کا دلکش منظر۔۔ ویڈیو وا ئرل