شافع حسین کی کینیڈا کی کینولا کونسل کے سربراہ سے ملاقات

Aug 20, 2026 | 20:34:PM
 شافع حسین کی کینیڈا کی کینولا کونسل کے سربراہ سے ملاقات
کیپشن: پنجاب کے وزیر صنعت شافع حسین نے پاکستانی کاروباری شخصیات کے ساتھ ٹورنٹو میں کینیڈا کی کینولا کونسل کے سربراہ  کرس ڈیسن کے ساتھ ملاقات کے دوران کینولا اور دیگر آئل سیڈز کی باہمی تجارت کے امکانات پر گفتگو کی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)  پنجاب کے صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے وزیر  شافع حسین نےکینیڈا کے دورہ کے دوران  ٹورانٹو میں کینولا کونسل آف کینیڈا کے صدر  اور سی ای او کرس ڈیوسن سے ملاقات کی۔

پنجاب کے  وزیر صنعت، تجارت و سرمایہ کاری شافع حسین پاکستانی بزنس کمیونٹی کے سرکردہ افراد کے ایک ڈیلی گیشن کو ساتھ لے کر کینیڈا کے دورہ پر گئے ہیں۔

آج کی ملاقات میں کاروباری شخصیات کا ڈیلی گیشن بھی شافع حسین کے ساتھ تھا۔

کینیڈا مین پاکستانی سفارتخانہ نے بتایا ہے کہ پنجاب کے وزیر صنعت، تجارت شافع حسین  کی کینولا کونسل آف کینیڈا کے صدر کرس ڈیوسن سے ملاقات  میں  تیل دار اجناس کی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیئے:  آزاد کشمیر میں مخصوص نشستوں کے حتمی امیدوار سامنے آ گئے

اس اہم ملاقات میں زرعی خوراک اور زرعی صنعت (ایگری انڈسٹری) کے شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - تجارت