مشرق وسطیٰ صورتحال میں پاکستان اپنا کردار ادا کرے، سلمان اکرم راجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اس وقت بطور قوم مڈل ایسٹ میں غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے،خطے پر بربریت مسلط کر دی گئی ہے،عمان میں ہونے والی گفتگو نتیجےپر پہنچنے والی تھی مگرصہیونی قوتوں نے سب تہس نہس کر دیا،وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اپنا کردار ادا کرے،پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے ۔
سلمان اکرم راجہ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں اداروں اور عوام کو ایک دوسرے کے سامنے کھڑا کیا جا رہا ہے،ملک میں جھوٹ کے ذریعے انتشار برپا کیا گیا،عوام پر ایک جعلی جھوٹی حکومت مسلط کر دی گئی،ہوش کے ناخن لئے جائیں ماضی میں جو غلطی کی گئی وہ نہ دہرائی جائے،ان کاکہناتھا کہ ایک دن قبل لوگوں کو ان کی غیر موجودگی میں سزائیں سنائی گئی،مجموعی طور پر سنائی جانے والی سزائیں 50، 50 سال تک پہنچ گئی۔
پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ املاک کا نقصان نہ عرب ممالک میں ہونا چاہیئے نہ دیگر ملکوں میں ،اب سب کو اکٹھے بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہے،سب کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہو گا۔ان کاکہناتھا کہ 55 روپے فی لٹر پٹرول میں اضافہ عندیہ ہے کہ ہمارے ساتھ آگے کیا ہونے والا ہے،خطے میں کسی اور ملک میں اتنی قیمت نہیں بڑھی،اشرافیہ نے اس موقع کو غنیمت جانا،اشرافیہ اپنی شاہ خرچی کم کرنے کی بجائے مہنگے جہاز خرید رہی ہے،ایسے جہاز جن کا ماہانہ خرچہ کروڑوں میں ہیں ۔
سلمان اکرم راجہ کاکہناتھا کہ ہمیں اس نظام کو بدلنا ہو گا،یہ وقت ہے جب ماضی پر نظر ڈالنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:توانائی بحران؛ پنجاب اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان