مشرق وسطیٰ جنگ، پنجاب میں تعلیمی ادارے 31 مارچ، بلوچستان میں 23 مارچ تک بند رہیں گے

Mar 09, 2026 | 18:39:PM
مشرق وسطیٰ جنگ، پنجاب میں تعلیمی ادارے 31 مارچ، بلوچستان میں 23 مارچ تک بند رہیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عیسیٰ  )مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے پیش نظر پنجاب اور بلوچستان میں تعلیمی ادارے فوری بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ، پنجاب میں تعلیمی ادارے 10 سے 31 مارچ جبکہ بلوچستان میں تعلیمی ادارے 23 مار چ تک بند رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خطے میں جنگ کے نتیجے میں غیرمعمولی معاشی مشکلات کے مقابلے کے لیے غیر معمولی اقدامات کا فیصلہ کیا، صوبے بھر میں سکول، کالج اور یونیورسٹیاں 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گی، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، طلبا آن لائن کلاسز لے سکیں گے۔

 پٹرولیم بحران کے خاتمے تک صوبائی وزرا کے لئے سرکاری فیول بند ہے، سرکاری افسران کی گاڑیوں کے لئے پٹرول اور ڈیزل الاونس میں 50 فیصد فوری کمی کردی گئی، صوبائی وزرا اور اعلیٰ سرکاری افسر کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پر پابندی عائد ہے۔

 سرکاری دفاتر میں "ورک فرام ہوم " کا فیصلہ، صرف ضروری عملہ ہی دفتر آئےگا، سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے آن لائن اجلاس اور ٹیلی کانفرنسز منعقد ہوں گی، نجی سیکٹر کو ورک فرام ہوم، غیر ضروری تقریبات نہ کرنے اور صرف ضروری سٹاف بلانے کی ایڈوائزری ایشو کی جائے، سرکاری آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی لگا دی گئی، ہارس اینڈ کیٹل شو کا ثقافتی تہوار بھی ملتوی کر دیا گیا۔

 پٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کے لئے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ پٹرولیم مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کرنے کا حکم دیا ہے، پی آئی ٹی بی کو پٹرولیم مصنوعات کے لئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اشیائے ضروریہ کی غیر ضروری خریداری یا ذخیرہ اندوزی نہ کرنے کی اپیل کی ہے، دوسری جانب بلوچستان حکومت نے بھی تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کل سے 23مارچ تک بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

حکومت بلوچستان محکمہ تعلیم (اسکولز) نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے اس حوالے سے جاری کردیا، باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں حالیہ علاقائی صورتحال اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے انتظامی تیاری کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان بھر کے تمام تعلیمی ادارے 9 مارچ 2026 سے 23 مارچ 2026 تک فوری طور پر بند رہیں گے، حکومت کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر نقل و حرکت اور ٹرانسپورٹ سے متعلق درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی سہولت کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

 محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ جاری داخلہ مہم، اسکولوں کی ڈیجیٹل مردم شماری اور اگر کوئی امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں تو وہ جاری رہیں گے،متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان سرگرمیوں کو محکمہ تعلیم کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق مؤثر طریقے سے جاری رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی کے محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں افسران کے تقرر وتبادلے