پاکستان میں ہمیشہ قربانی کے وقت عوام کو نشانہ بنایا جاتا ہے، یہ رویہ تبدیل ہونا چاہیے؛سہیل آفریدی

وزیر اعلی کا مزدور طبقے کے لیے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں احساس مزدور شیلٹر قائم کرنے کی ہدایت

Mar 09, 2026 | 18:57:PM
 پاکستان میں ہمیشہ قربانی کے وقت عوام کو نشانہ بنایا جاتا ہے، یہ رویہ تبدیل ہونا چاہیے؛سہیل آفریدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہاہے کہ  توانائی بحران اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کو بچانا حکومت کی ذمہ داری ہے، پاکستان میں ہمیشہ قربانی کے وقت عوام کو نشانہ بنایا جاتا ہے، یہ رویہ تبدیل ہونا چاہیے،مشکل حالات میں سب سے پہلے حکمرانوں اور ریاستی اداروں کو اپنی مراعات کم کرنی چاہئیں۔
 صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ  پروٹوکول اور سرکاری اخراجات میں کمی لا کر عوام کو ریلیف دیا جانا چاہیے،عمران خان کے دور میں کووڈ عالمی وبا کے باوجود عوام اور کاروبار کو ریلیف دیا گیا، خیبرپختونخوا حکومت ہر اس فیصلے کی مخالفت کرے گی جو عوام پر بوجھ ڈالے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ  ضلعی انتظامیہ اور ارکان اسمبلی احساس رمضان دسترخوان پروگرام بہتر انداز میں چلا رہے ہیں،احساس رمضان دسترخوان سے بڑی تعداد میں مستحق افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ 

 علاوہ ازیں، وزیر اعلی  نے مزدور طبقے کے لیے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں احساس مزدور شیلٹر قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شیلٹرز میں مزدوروں کے لیے سایہ دار جگہ،  پینے کے پانی اور کھانے کا انتظام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری