ڈالر کی قیمت میں کمی، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

Jun 09, 2026 | 19:16:PM
ڈالر کی قیمت میں کمی، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا ،انٹر بینک میں امریکی  ڈالر   278.40 روپے سے کم ہوکر 278.37 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر6 پیسے سستاہوکر 279.41 روپے ، یورو 71 پیسے مہنگا ہوکر 324.53 روپے ، برطانوی پاونڈ 93 پیسے  مہنگاہوکر 375.28 روپے ، یو اے ای درہم 4 پیسے مہنگاہوکر 76.41 روپے ، سعودی ریال 2 پیسے اضافے سے  74.62 روپے کا ہوگیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں کتنی اموات ہوئیں؟ صحافی کے سوال پر طلال چودھری کا جواب آ گیا