آزاد کشمیر میں حالات کنٹرول، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کی جا رہی ہے، طلال چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں حالات قابو میں ہیں، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کی جا رہی ہے۔
وزیر مملکت داخلہ نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کالعدم تنظیم بےنقاب ہو رہی ہے کل ایک آڈیو بھی آئی ہے، وفاقی حکومت نے بہت مخلصانہ طریقے سے تمام مطالبات پر عملدرآمد شروع کر دیا تھا، مطالبات پر عملدرآمد کے باوجود یہ سب کچھ ہونا اس بات کی نشاندہی ہے کہ ان کا مقصد کچھ اور ہے،کشمیریوں کا حق ہے کہ وہ قانون سازی کر سکیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نےکہاکہ کیا یہ کشمیریوں کا قانون سازی کا حق کسی اور کو دینا چاہتے ہیں؟ وفاقی حکومت کی طرف سے آزاد کشمیر کے معاملے پر کوئی کمی نہیں چھوڑی گئی، راولاکوٹ ہو یا باقی علاقے، حالات قابو میں ہیں سب نارمل ہے۔
صحافی کے سوال’’آزاد کشمیر میں کتنی اموات ہوئیں؟ ‘‘کے جواب میں طلال چودھری نے کہاکہ اموات پر تفصیلی پریس ریلیز جاری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:2027میں حج کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر