حج 2027ء کے انتظامات کی تیاری شروع ،رجسٹریشن رواں ماہ ہونے کا امکان
کیپشن: حجاج کرام، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) سعودی تعلیمات کے مطابق حج 2027ء کے انتظامات کی تیاری فوری طور پر شروع کر دی گئی،وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کی لازمی رجسٹریشن رواں ماہ شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔
حج2027 کی رجسٹریشن کیلئے کار آمد پاکستانی پاسپورٹ کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے،مذہبی امور کے مطابق پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر 2027 تک ہونا ضروری ہے،خواہشمند عازمین کرام جلد از جلد اپنا پاکستانی پاسپورٹ بنوا لیں،رجسٹرڈ افراد کو سرکاری یا پرائیویٹ حج سکیم میں شمولیت کا اختیار ہو گا۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی عازمین حج کیلئےبھی رجسٹریشن لازمی ہے،حج پیکیج کے اخراجات اور شرائط و ضوابط اگلی حج پالیسی مطابق بعد میں جاری ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عوامی مقامات پر مختصر لباس کیخلاف قانون سازی کی اپیل ،سوشل میڈیا پر نئی بحث