عوامی مقامات پر مختصر لباس کے خلاف قانون سازی کی اپیل 

Jun 09, 2026 | 18:03:PM
 عوامی مقامات پر مختصر لباس کے خلاف قانون سازی کی اپیل 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )گلو کار فلک شبیر کی عوامی مقامات پر مختصر لباس کے خلاف قانون سازی کی اپیل کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ   بحث شروع ہو گئی ہے جس میں    اب شوبز  کے ساتھ سیاسی شخصیا ت بھی شامل ہوگئی ہیں ۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے فلک شبیر کے مؤقف پر شدید تنقید کی اور کہا کہ  بعض لوگوں کی توجہ اب بھی خواتین کے لباس سے ہٹنے کا نام نہیں لے رہی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں لکھا کہ سمجھ نہیں آتی فلک شبیر جیسے افراد کا ذہن خواتین کے لباس سے کب نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں لوگ اپنی زندگیوں اور ذمہ داریوں پر توجہ دیتے ہیں، لیکن پاکستان میں اکثر لوگ سوشل میڈیا پر آ کر خواتین کے لباس پر تبصرے کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

استنبول کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں خواتین کے لباس پر غیر ضروری بحث نہیں کی جاتی، جبکہ پاکستان میں اس قسم کے موضوعات کو بلاوجہ اہمیت دی جاتی ہے۔ ان کے مطابق ایسی سوچ اور رویے معاشرتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

 اس بحث میں عوام نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے, اداکارہ سارہ خان کی جانب سے بھی فلک شبیر کے مؤقف کے دفاع کے بعد بحث میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں :سونے اور چاندی کی قیمت میں نمایاں اضافہ