سونے اور چاندی کی قیمت میں نمایاں اضافہ

Jun 09, 2026 | 14:57:PM
 سونے اور چاندی کی قیمت میں نمایاں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 830 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 63 روپےہوگئی ہے۔

10 گرام سونےکی قیمت 2 ہزار 547 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 89 ہزار 534 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا،فی تولہ چاندی 141 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 314 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ابھی سونا خرید لیں۔۔!پریشان کن خبر سامنے آ گئی

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 28 ڈالر 29 سینٹ مہنگا ہو کر 4 ہزار 326 ڈالر 27 سینٹ کا ہو گیا۔