کے پی حکومت کیخلاف سازش ہوئی تو بھرپور مقابلہ کریں گے: سلمان اکرم راجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو اندرونی خطرہ نہیں، بیرونی سازش ہوئی تو بھرپور مقابلہ کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی پارٹی میں شمولیت پراعتراض بے معنی ہے، عمران خان کے بیٹوں کا تحریک کا حصہ بننا ان کا حق ہے، فیملی کا بانی پی ٹی آئی سے تعلق الگ نوعیت کا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ اپنے حق کے لیے باہر نکلنا غلط نہیں، بےنظیر بھٹو نے بھی تحریک چلائی، تاریخ میں کئی کئی روز سڑکوں پر تحریکیں چلائی گئی ہیں۔
دوسری جانب طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو پاکستان آنا چاہیے۔ دیکھیں کہ ان کے والد نے ملک کے ساتھ کیا کھلواڑ کیا۔
تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سیاسی تحریکوں میں شرکت ہر فرد کا حق ہے، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی شمولیت پراعتراض بے معنی ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کسی اندرونی خطرے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر بیرونی سازش ہوئی تو اس کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :بھارتی ایئرفورس کا ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک