بھارتی ایئرفورس کا ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

Jul 09, 2025 | 17:15:PM
بھارتی ایئرفورس کا ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ایئرفورس کا ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، بھارتی میڈیا کے مطابق لڑاکا طیارہ بھارتی ریاست راجستھان میں گر کر تباہ ہوا، حادثے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

 رپورٹ کے مطابق گرنے والا طیارہ ٹو سیٹر جیگوار فائٹر تھا، حادثے کے وقت طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے،حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 30 سال میں بھارتی فضائیہ کو 550 سے زائد فضائی حادثات کا سامنا کرنا پڑا جن میں 150 سے زائد پائلٹس جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

 بھارتی ایوی ایشن کے حالیہ حادثات فضائی نظام کی کمزوریوں، ناقص پائلٹ تربیت اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کو نمایاں کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :الیکشن کمیشن نے عمر ایوب نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا