ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات ، ٹرانسپورٹ کے منصوبوں میں معاونت کی یقین دہانی

Dec 09, 2025 | 13:56:PM
ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات ، ٹرانسپورٹ کے منصوبوں میں معاونت کی یقین دہانی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)سینئر وزیر شرجیل میمن سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد نے ملاقات کی جس میں  ٹرانسپورٹ سے متعلق منصوبوں کی مالی معاونت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی جانب سے ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مالی معاونت کے ساتھ مستقبل میں ٹرانسپورٹ کے مزید منصوبوں میں معاونت کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔

اس موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ پاکستان میں پہلی بار بائیو گیس سے چلنے والی بسز چلانے جا رہی ہے۔

کراچی کیلئے بائیو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کے عمل باضابطہ شروع کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کےمزار  پر چوری ،ملزمان گیٹ توڑ کر چاندی لے اڑے

بسیں نہ صرف ماحول دوست ہونگی بلکہ ہر بس آئی ٹی ایس پر مشتمل ہوگی۔

بایو گیس پلانٹ جیسے اقدامات ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بائیو گیس اور ای وی گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ ،سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو بھی شریک تھے۔